غیر ملکی سرما یہ کارو ں نے پاکستان کا رخ کر لیاہے: تبسم انوار
لاہور (آن لائن) لاہور چیمبر آف کامر س کی کنوینر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خو اتین تر قی تبسم انوار وھرہ نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت میں دن بد ن بہتر ی آنا شروع ہو چکی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کارپوری آ ب و تا ب کے سا تھ ملک میں انڈسٹری لگانے میں مصرو ف ہے۔ غیر ملکی سرما یہ کارو ں نے پاکستان کا رخ کر لیاہے ان شاء اللہ جلد ملک معا شی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔ان خیالا ت کااظہارنے انہوں نے کاروباری خو اتین سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ سا بق حکمرانو ں نے ملک کو بے دردی سے لو ٹا جس کا خمیازہ آ ج پور ی قوم بھگت رہی ہے۔ حکومت خو اتین کو با اختیار بنانے کیلئے بھر پور عملی کو شش کررہی ہے، پاکستان کی تر قی کے سفر میں خواتین کے کردار کو کسی صور ت فرامو ش نہیں کیاجا سکتا۔