خیبر؛کسٹمز عملے کی کارروائی، 11 ہزار ممنوعہ بھارتی ادویات برآمد
خیبر(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر میں کسٹمز عملے نے کارروائی کرکے 11 ہزار ممنوعہ بھارتی ادویات برآمد کرلی اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق طور خم امپورٹ ٹرمینل میں کسٹم عملے کی جانب سے کارروائی کی گئی،، کلیکٹر کسٹم کا کہنا تھا کہ ٹرک سے 11 ہزار ممنوعہ بھارتی ادویات برآمد ہوئی جس پر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا،کلیکٹر کسٹم کا مزید کہناتھا کہ نان کسٹم پیڈ ممنوعہ ادویات افغانستان سے سمگل کی گئی تھیں۔