پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے: ڈاکٹر شمشاد اختر
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 40 سے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق تیسری پاکستان کلائمیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین نتائج کے حوالے سے پاکستان دنیا کا پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کو اپنی ضرورت کا اس وقت صرف 1.8 فیصد حصہ مل رہا ہے۔
شمشاد اختر نے کہا کہ کلائمیٹ چینج سے نمٹنے کیلئے عالمی اداروں سے فنڈ حاصل کرنے کیلئے حکومت اقدامات کرے، موسمیاتی چیلنجز کی وجہ سے ملکی جی ڈی پی کا تناسب 3 فیصد گھٹا ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں کلائمیٹ فنانسنگ کو بڑھانے کیلئے گرین سکوک کا اجراءکیا گیا ہے ، گرین فنانسنگ کیلئے بینکاری پراڈکٹس متعارف کرانا اچھا آپشن ہے۔
شمشاد اختر نے مزید کہا کہ سی پیک کی کامیابی کیلئے گرین انرجی پالیسی پر کام کرنا ہوگا۔