خصوصی بچوں کےلئے دوسرا سالانہ سپورٹس ڈے ماڈل ٹاﺅن فٹ بال اکیڈمی میں منعقد ہوا

خصوصی بچوں کےلئے دوسرا سالانہ سپورٹس ڈے ماڈل ٹاﺅن فٹ بال اکیڈمی میں منعقد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پنجاب وےلفےئر ٹرسٹ برائے خصُوصی افراد اور‘سپےشل اولمپکس پنجاب کے تعاون سے خصُوصی بچوں کےلئے دوسرا سالانہ سپورٹس ڈے سوموار کے روز ماڈل ٹاﺅن فٹ بال اکیڈمی میں منعقد ہوا جس خصوصی بچوں اور رکن تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔ تقرےب صبح 9بجے منعقد ہوئی ۔پروگرام کی مہمان خصوصی سیکرٹری سوشل ویلفیئر فہیمید ہ مشتاق ،تھیں جبکہ دیگر شرکاءمیں، ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی ڈائرےکٹر (پروگرام) ، ڈی جی سوشل ویلفیئر ،چوہدری اقبال احمد ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل محمد علی بلوچ ،ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن فاضل چیمہ اور روٹری انٹرنیشنل کے نمائندے شیخ پرویزاور کرن ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے جنرل سیکرٹری ایم عبداللہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شبیر اور ر ماہر نفسیات ڈاکٹر عصمت لغاری شامل تھیں۔
 جبکہ ۔سپورٹس ڈے میںمختلف سکولوں کے بچوں جن میں امین مکتب ،چمن ،عزیز جہاں ٹرسٹ ،فاﺅنٹین ہاﺅس ،ایل آر ،بی ٹی ،سن رائیزنگ ،عنایت فاﺅنڈیشن،ای ایس آر دی شامل ہیں نے شرکت کی ۔اس موقع پر 100میٹر ،200میٹر ،50میٹر کی دوڑ منعقد کی گئی جبکہ جماسٹک ،ویٹ لفٹنگ کے بھی مقابلے ہوئے ۔ان مقابلوں میں فاﺅنٹین ہاﺅس ،امین مکتب اور چمن کے بچوں نے نمایا پوزیشن حاصل کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سوشل ویلفیئر فہمیدہ مشتاق نے کہاکہ خصوصی بچے ملک کا مستقبل ہیں ۔ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں اور یہ بچے بھی نہ صرف دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔