’بیرون ملک پاکستانی چاہیں تو اب یہ چیز پاکستان بھیج سکتے ہیں‘ حکومت نے بڑی پابندی ہٹالی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

’بیرون ملک پاکستانی چاہیں تو اب یہ چیز پاکستان بھیج سکتے ہیں‘ حکومت نے بڑی ...
’بیرون ملک پاکستانی چاہیں تو اب یہ چیز پاکستان بھیج سکتے ہیں‘ حکومت نے بڑی پابندی ہٹالی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک مقیم اکثر پاکستانیوں کے لئے یہ بات ایک سہانے خواب کی حیثیت رکھتی ہے کہ وہ وطن واپس آئیں تو اپنی پسندیدہ گاڑی بھی ساتھ لے آئیں، یا کسی عزیز کو باہر سے گاڑی بھجوا سکیں، لیکن اس ضمن میں عائد حکومتی پابندی کے سبب یہ ممکن نہیں تھا۔ ان پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ اب حکومت پاکستان نے تین سال پرانی کاروں کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ یہ اجازت عمومی طور پر ہر کسی کے لئے لیکن خصوصاً بیرون ملک مقیم ان پاکستانیوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوگی جو اپنی گاڑیوں کو ذاتی سامان، رہائش کی منتقلی اور تحائف کی سکیموں کے تحت پاکستان بھیجنا چاہتے ہیں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق اس اجازت نامے سے بندرگاہوں پر پھنسی 8ہزار نئی اور استعمال شدہ گاڑیاں بھی ریلیز ہو جائیں گی۔ یہ گاڑیاں جنوری 2018 سے قبل درآمد کی گئیں لیکن پابندیوں کے باعث اب تک بندرگاہوں پر پھنسی ہوئی تھیں۔ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی، خصوصاً جو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں مقیم ہیں، اور کار ڈیلروں کے لئے بھی یہ اجازت بہت خوشی کا سبب ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں