پی ایس ایل 6، آج کون کونسی ٹیموں میں میچ پڑے گا؟ آپ بھی جانیں

پی ایس ایل 6، آج کون کونسی ٹیموں میں میچ پڑے گا؟ آپ بھی جانیں
پی ایس ایل 6، آج کون کونسی ٹیموں میں میچ پڑے گا؟ آپ بھی جانیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )6 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،یہ میچ دن تین بجے شروع ہوگا۔دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا ،یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 میں اب تک تمام ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم چھٹے ،ملتان سلطانز کی ٹیم پانچویں،پشاور زلمی چوتھے جبکہ لاہور قلندر کی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے۔ملتان اور کوئٹہ کی ٹیمیں اپنے پہلے دونوں میچز ہار گئیں تھیں۔پشاور زلمی ایک میچ میں فاتح رہی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور قلندر کی ٹیم نے اپنے دونوں میچ جیتے ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -