یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر جوبائیڈن کی انخلاء کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کیا جواب دیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر جوبائیڈن کی انخلاء کی پیشکش ...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر جوبائیڈن کی انخلاء کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کیا جواب دیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )یوکرین پر روس کا حملہ جاری ہے اور لڑائی دارلحکومت کیف کے باہر تک پہنچ چکی ہے جس پر امریکہ نے زیلنسکی کو  انخلاء کی پیشکش کی لیکن انہوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیف سے نکلنے کی نہیں بلکہ ہتھیاروں کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب زیلنسکی نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ صدارتی عمارت کے باہر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کھڑے ہیں ، ویڈیو میں انہوں نے فوجی وردی پہن رکھی ہے جبکہ اس کے علاوہ ان کی فوجیوں کے ساتھ کافی پیتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ 

صدارت عمارت کے باہر کھڑے ہوکر بنائی گئی ویڈیو میں زیلنسکی کا کہناتھا کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار دیکھ رہے ہوں ، میں کیف میں ہی ہوں اوراپنے ملک کے دفاع کیلئے ہم سب یہیں پر ہیں ۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کو سینئر امریکی انٹیلی جنس افسر نے زیلنسکی کی جانب سے امریکی صدر کی مسترد کی گئی پیشکش کے بارے میں بتایا ، ان کا کہناتھا کہ زیلنسکی نے جوبائیڈن کی انخلاء کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’’ لڑائی یہاں چل رہی ہے ،مجھے کیف سے نکلنے کیلئے جہاز کی نہیں بلکہ اینٹی ٹینک ہتھیاروں کی ضرورت ہے ۔‘‘