شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد،مرکزی ملزم بچہ جیل منتقل

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد،مرکزی ملزم بچہ جیل ...
شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد،مرکزی ملزم بچہ جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ما نیٹرنگ ڈیسک ) شاہ زیب قتل کیس کی مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیاگیاہے جبکہ عدالت نے ملزم کو بچہ جیل بھیج دیا۔ تفتیشی ٹیم کے سربراہ انسپکٹر مبین احمد کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی نشاندہی پر تئیس جنوری کو ڈیفنس کے علاقے کمرشل سٹریٹ میں واقع بنگلے سے نائن ایم ایم پستول اور چار کاتوس برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ گاڑی بھی ریکور کرلی گئی ہے ۔تفتیشی ٹیم کے مطابق پستول گاڑی کے سپیئر ویل کے نیچے سے برآمد کیاگیاہے اوراُنہوں نے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے 29جنوری تک جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔عدالت نے شاہ رخ جتوئی سے استفسار کیاکہ آپ کمسن ہیں ، آپ کو قتل کرناآگیاہے؟ بعدازاں عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالت نے شاہ رخ جتوئی کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہونے پر عدالتی ریمانڈ پر 29جنوری تک بچہ جیل بھیج دیاگیا ،جبکہ دیگر تین ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کیاگیاہے جنہیں سنٹرل جیل بھیج دیاگیاجبکہ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ تفتیش مکمل کرکے 29جنوری تک چالان پیش کیاجائے ۔

مزید :

کراچی -