ترکی،کردوں کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ترکی،کردوں کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دیارباقر(آن لائن)ہزاروں کی تعداد میں کردوں نے گزشتہ روز فرانسیسی ہفت روزہ طنزیہ جریدہ چارلی ہیبڈو میں پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ترکی کے جنوب مشرق میں ا حتجاجی مظاہرہ کیا۔قریباً ستر ہزار مظاہرین کرد اکثریت والے شہر دیارباقر میں جمع ہوئے اور اللہ اکبر،اللہ سب سے بڑا ہے،’’چارلی کے شیطانوں میرے پیغمبرؐ کو بدنام نہ کرو‘‘،’’خود کو ہم چارلی ہیں کہنے والوں پر لعنت‘‘ جیسے نعرے لگائے۔ 7جنوری کو اسلام پسند مسلح افراد کے حملے کے بعد جس میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے،اپنے پہلے شمارے میں ہیبڈو نے اپنے صفحہ اول پر حضرت محمدؐ کی روتے ہوئے ایک تصویر شائع کی۔اس تصویر کی اشاعت سے دنیائے اسلام کے بعض حصوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور بیشتر نے حضرت محمدؐ کی عکاسی کو انتہائی مجرمانہ حرکت قرار دیا۔دیارباقر ریلی کا اہتمام سول سوسائٹی گروپ پلیٹ فارم فار ووزہولوپرافٹ(ان لوگوں کا پلیٹ فارم جو حضرت محمدﷺ سے محبت رکھتے ہیں) نے کیا تھا۔ترک حزب اللہ کا سیاسی شعبہ ہداپار اس پلیٹ فارم کا حصہ ہے،بعض مظاہرین نے ریلی کے دوران حزب اللہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یہ احتجاجی ریلی قریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔

مزید :

عالمی منظر -