رواں سال کے پہلے 18دن‘ 125 ارب روپے ٹیکس وصول

رواں سال کے پہلے 18دن‘ 125 ارب روپے ٹیکس وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)رواں سال کے پہلے 18دنوں کے دوران 15 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق30 جون تک تمام ایس آر اوز ختم کر دئیے جائیں گے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے 18دنوں میں ٹیکس وصولی 30 فیصد اضافے سے 125 ارب روپے رہی۔ گذشتہ مالی سال اس دوران95 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک مجموعی ٹیکس وصولی 1261 ارب روپے رہی۔

ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق ٹیکس ریونیو اہداف حاصل کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، رضاکارانہ ٹیکس اسکیم سے تاجر برادری کو ٹیکس کے دائرہ کارمیں لایا جائے گا۔ رواں مالی سال رعایتی ایس آر اوز واپس لینے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے اور نئے بجٹ سے پہلے تمام ایس آر اوز ختم کردئیے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -