حکمرانوں نے عوم کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا،جواد احمد

حکمرانوں نے عوم کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا،دعوؤں، نعروں اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو صرفسبز باغ دکھائے گئے، پاکستان کی تاریخ میں اقتدار پر ایک ہی مافیا قابض رہا حکومتیں بدلتی رہیں مگر مافیا نہ تو بدلا اور نہ ہی کمزور ہوا۔بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید طاقتور ہوتا گیاجس کے نتیجے میں آج 99فی صد مہنگائی،بے روزگاری اور بنیادی سہولیات سے ہی محروم ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تو ملک میں ہر طرح کے بحران کو مزید وسعت دی اور اب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومتی ایوان میں مسترد کرنا میں نہ مانوں کے مصداق ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پبلک میٹنگ کے دوران کیا جس کا اہتمام پارٹی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم سجاد نے گوالمنڈی اور نسبت روڈ کے حلقہ میں کیا تھا جہاں پارٹی ورکرز اور رہنماؤں کی کثیر تعداد نے جواد احمد کو شہر کے تاریخی حلقہ میں خوش آمدید کہا یہ شہر کا وہ حلقہ ہے جہاں سے مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے امیداروار مختلف ادوار میں کامیاب ہوتے رہے ہیں اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین برابری پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ چینی آٹے کا بحران پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیکنڈل ہے جس کے پیچھے تحریک انصاف کے لاڈلوں کی کارستانیاں شامل ہیں