’اگر بچوں کو وقت سے پہلے بلوغت سے بچانا چاہتے ہیں تو ان سے بچپن میں یہ کام کروائیں‘ماہرین نے انتہائی بہترین مشورہ دیدیا

’اگر بچوں کو وقت سے پہلے بلوغت سے بچانا چاہتے ہیں تو ان سے بچپن میں یہ کام ...
’اگر بچوں کو وقت سے پہلے بلوغت سے بچانا چاہتے ہیں تو ان سے بچپن میں یہ کام کروائیں‘ماہرین نے انتہائی بہترین مشورہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین میں ایام کا شروع ہونا ایک قدرتی عمل ہے اور آپ یہ جان کر حیران بھی ہوں گے کہ صرف 5سال قبل لڑکیوں میں ایام شروع ہونے کی اوسط عمر 16سال تھی اور گذشتہ کچھ سالوں میں یہ کم ہوکر 12سال  سے بھی کم پر آگئی ہے۔اسی طرح لڑکوں میں بھی یہ عمر دو سے تین سال تک کم ہوئی ہے۔ سائنسدان اس کی وجوہات پر کافی تحقیق بھی کررہے ہیں اور اب تک اس کے کئی عوامل بھی سامنے آچکے ہیں۔ آئیے آپ کواس سے آگاہ کرتے ہیں۔
موٹاپااورجلد بالغ ہونا
گذشتہ سالوں میں بچوں میں موٹاپے کی شرح تیزی سے بڑھی ہے جس کی وجہ کھانے کا سٹائل اور اجزاءہیں۔فاسٹ فوڈ کھانے کی وجہ سے اور میٹھے مشروبات جیسے کوک یا پیپسی کی وجہ سے بچوں میں موٹاپے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ا س کی وجہ سے نہ صرف صحت کو دیگر نقصانات ہوتے ہیں بلکہ یہ جلد بالغ کرنے کی بھی ایک وجہ ہے۔موٹاپے اور جلد بالغ ہونے کا آپس میں تعلق بتایا جاتا ہے اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ موٹے بچے جلد بالغ ہوجاتے ہیں یا جلد بالغ ہونے والے بچے موٹے ہونے لگتے ہیں۔
ذہنی تناﺅکی وجہ سے
کچھ بچے شروع ہی سے ذہنی تناﺅ کا شکار رہنے لگتے ہیںجس سے ان میںجلد بالغ ہونے کا رجحان پید اہوتاہے۔ Scientific Reportsمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کچھ بچوں کو سماجی دباﺅ، ظاہری شکل و صورت، رنگ اور دیگر ایست عوامل کی وجہ سے ذہنی تناﺅ رہنے لگتا ہے۔ایسے بچوں میں بھی جلد بالغ ہونے کی شر ح زیادہ ہے۔
اینڈوکرائن گلینڈز کیمیکل میں خرابی
یہ ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جس میں خرابی کی وجہ سے ہمارا اینڈوکرئن سسٹم بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ہم جن اشیاءمیں کھاتے پیتے ہیں یا جو روزمرہ کاموں میںاستعمال کرتے ہیںان میں ایسے کمیکلز جیسے ڈائی آکسین یا BPAموجود ہوتا ہے جو کہ اینڈوکرائن گلینڈز میں خرابی کا باعث بنتے ہیںجس کی وجہ سے جلد بالغ ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔
جانوروںکی پروٹینز
زرعی اور لائیوسٹاک شعبوں میں استعمال ہونے والے سینتھیٹک اور خطرناک ہارمونز کی وجہ سے دودھ کی مقدار تو بڑھائی جاسکتی ہے لیکن اس کی وجہ سے انسان جسم پر خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس دودھ سے بننے والی ڈیری مصنوعات جیسے دہی،مکھن اور پنیر کے استعمال سے ہمارے جسم میں ہارمونز میں عدم توازن پیدا ہوتا ہے اور بچے جلد بلوغت کی جانب چلنے لگتے ہیں۔اسی طرح ان جانوروں کے گوشت کے استعمال سے بھی جلد بلوغت ہوجاتی ہے۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبزیوں کی نسبت زیادہ گوشت کھانے والے بچے جلد بالغ ہوجاتے ہیں۔
جلد بالغ ہونے سے بچنے کے لئے مشورے
دیر سے بالغ ہونے سے بچوں کو فائدہ ہوتا ہے کہ ان کی نشوونما کا عمل نہیں رکتا ۔آئیے آپ کو دیر سے بالغ ہونے کے لئے مفید مشورے دیتے ہیں۔
تازہ سبزیوں کا استعمال
بچوں کو شروع ہی سے تازہ سبزیاں کھانے کی عادت ڈالیں اور انہیں گوشت سے حتی الامکان دور رکھیں۔بالغ افراد کے لئے بھی تازہ سبزیاں مفید ہوتی ہیں اور ان میں موجود فائبر کی وجہ سے کولن کینسر(آنت کا کینسر) نہیں ہوتا۔
ورزش اور کھیل کود
بچوں کو گھروں میں بند رکھنے کی بجائے انہیں کھیل کود نے کا کہیں۔گھر میں بیٹھے ہوئے گیمز کھیلنے یا صرف کارٹون دیکھنے سے ان میں صحت مندادنہ سرگرمیاں کم ہوتی ہیں اور وہ موٹاپے کاشکار ہونے کے ساتھ جلد بالغ ہوجاتے ہیں۔
مشروبات سے پرہیز
کوک اور پیپسی جیسی مشروبات میں بہت زیادہ چینی ہونے کی وجہ سے موٹاپا ہوتا ہے اور ساتھ ہی انسان زیادہ گلوکوز کی وجہ سے انسولین کے مسائل کا شکار ہوتا ہے،بچوں کو ان سے بھی بچائیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -