’رندانِ ازل دیکھیے کب ہوش میں آئیں‘ شراب کی ہزاروں بوتلیں تلف کردی گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالخلافہ میں پولیس نے شراب کی ہزاروں بوتلیں تلف کردیں۔
کسٹمز کے عالمی دن کے موقع پر واہگہ بارڈر پر ممنوعہ سمگلنگ شدہ مال جلانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حکام نے ضبط شدہ کیمیکلز، زائدالمیعاد جوس، گٹکا، سپاری، سگریٹ، شیمپو، کریمز اور غیر رجسٹرڈ ادویات کو نذرِ آتش کردیا۔ حکام نے شراب کی 3300 بوتلیں بھی بلڈوزر چلا کر تلف کردیں۔
کلکٹر کسٹمزباسط مقصود عباسی کے مطابق واہگہ بارڈر پر تلف کیا جانے والا سمگلنگ کا سامان لاہور میں 600 کیسز کے دوران ضبط کیا گیا تھا۔