مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئیں، بیان جاری کر دیا

مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ ایک مرتبہ پھر میدان میں آ ...
مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئیں، بیان جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (ویب ڈیسک) مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے  ان کی بیٹی بے گناہ ہے۔

لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمیٰ بی بی نے کہا کہ دانیہ کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اس کے موبائل سے کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی۔دانیہ کی والدہ نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ اقبال  جھوٹ بول رہی ہے کہ عامر نے دانیہ کو طلاق دے دی تھی، عامرلیاقت نے وفات سے 4 روز قبل صلح کے لیے رابطہ کیا تھا۔دوران پریس کانفرنس  سلمیٰ بی بی  نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا قتل ہوا ہے جس کی وجہ رقم تھی۔

واضح رہے کہ  دانیہ شاہ عامرلیاقت کی نازیباویڈیوز  وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار ہوئیں اور وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، ملزمہ دانیہ شاہ پر کراچی کی عدالت میں فردجرم آج عائد کیے جانےکاامکان  ہے۔