اسمبلیوں کی تحلیل مشکل کام تھا،آگے اوربھی مشکلات آئیں گی :حماد اظہر

اسمبلیوں کی تحلیل مشکل کام تھا،آگے اوربھی مشکلات آئیں گی :حماد اظہر
اسمبلیوں کی تحلیل مشکل کام تھا،آگے اوربھی مشکلات آئیں گی :حماد اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں چھوڑنا مشکل کام تھا، جانتے ہیں کہ آگے مزید مشکلات آئیں گی لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ ملک میں جمہوریت کو خطرہ ہو اور ہم پنجاب میں اقتدار مزہ لوٹتے رہیں۔ اس طرح کے اقدامات کی وجہ سے کئی جماعتوں کا ووٹ بینک تباہ ہوا ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ فواد چوہدری ملک کا ہیرو ہے ، کل فواد چوہدری کے چہرے پر نہیں بلکہ پورے جمہوری نظام کہ منہ پر کپڑا ڈالا گیا ،پنجاب پولیس کی جانب سے عدالتی احکامات ماننے سے صاف انکار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ، تحریک انصاف کے دور میں اس طرح کے حالات کا دور دور تک کوئی تصور بھی نہیں تھا ، ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے مہنگائی کی شرح میں 10فیصد اضافہ ہوجائے گا،ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی شرح 30فیصدتک پہنچ چکی ہے جوآئندہ چند روز میں 40فیصد تک پہنچ جائے گی ۔

مزید :

قومی -