افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، سینیٹ کمیٹی کے اعتراض کا جواب دیدیا ہے: چیئرمین ایف بی آر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے افسران کیلئے گاڑیوں کی خریداری پر ہونے والے اعتراض پر اہم بیان دیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز کیلئے گاڑیوں کی ضرورت ہے، سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس اہداف پورے کریں گے، جوتشی کا کام شروع نہیں کیا، سیمنٹ کی قیمت کے معاملے پر مسابقی کمیشن کو کام کرنا چاہئے۔
کراچی میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے ایف بی آر چیئرمین نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑی کمپنیز کے ہیڈکوارٹرز ہیں، ملٹی نیشنلزکے بھی ہیڈکوارٹرز ہیں، ٹیکس کلیکشن کا عمل ادھر سے ریکارڈ میں آتا ہے۔
کراچی سے زائد ٹیکس آنے لیکن رقم نہ لگنے سے متعلق سوال پر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ مالی، فیڈرل ازم اور آئین میں طے ہے۔