کوہاٹ: گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے سے 2 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دستی بم گھر میں موجود تھا جو اچانک پھٹ گیا، گھر کے اندر دستی بم پھٹنے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا۔