سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور محمد علی درانی کی ملاقات 

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور محمد علی درانی کی ملاقات 
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور محمد علی درانی کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات  کی۔
بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب  سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔
  سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں،صوبہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں ۔افغانستان پاکستان کے تعلقات میں خرابی کا سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخوا کو ہوگا ۔
سابق امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں امن کیلئے وفاقی صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمّہ داری ہے۔بدامنی دہشت گردی اور لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔گذشتہ عرصے میں بدامنی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخوا کا ہوا ۔