سید نور فلم چین آئے نہ کی کامیابی کیلئے پرعزم

سید نور فلم چین آئے نہ کی کامیابی کیلئے پرعزم
 سید نور فلم چین آئے نہ کی کامیابی کیلئے پرعزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کلچرل رپورٹر)فلمساز سید نور اپنی فلم کی کامیابی کے لیے پرعزم۔۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ معیاری کام سکرین پر لائے۔تنقید کرنے والے بھول گئے فلم "چوڑیاں"کو کتنے ایوارڈز ملے اور کس قدر پذیرائی حاصل ہوئی۔سید نور کا کہنا تھا "فلم چین آئے نہ "اگست میں ریلیز ہوگی اور مارکیٹ میں آتے ہی کامیابی ریکارڈ توڑے گی۔۔ نئے چہرے متعارف کرائے اور بہترین جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے فلم کی عکسبندی کرائی گئی ۔گزشتہ روز بھی سید نور نے معروف ادبی شخصیت شاعر،کالم نگار عطاالحق قاسمی سے ملاقات کی ۔عطاالحق قاسمی نے سید نور کی نئی فلم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے کام کی تعریف کی۔سید نور کا کہنا تھا کہ سینئر اداکار جاوید شیخ نے اس فلم کی پرموشن کا کام اپنے طور کراچی میں شروع کر لیا ہے خوشی ہے ہمیشہ قابل لوگوں کے ساتھ کام کر کے انڈسٹری کی خدمت کی۔

مزید :

کلچر -