ڈیرہ ،گھلیاں میں ایک شخص موٹر سائیکل اورنقدی سے محروم

ڈیرہ ،گھلیاں میں ایک شخص موٹر سائیکل اورنقدی سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)علاقہ سل گھلیاں میں موٹر سائیکل پر جانے والے شخص کو مسلح شخص نے روک کر موٹر سائیکل ،نقدی اور بٹوا چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں گنجوکا رہائشی اللہ ڈتہ بلوچ ولد الہی بخش موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ سل گھلیاں کے مقام پر ایک مسلح ملزم نے اسکو روک کر اس سے موٹر سائیکل ،ایک موبائل ،چار ہزار روپے کی نقدی ،بٹوااور شناختی کارڈ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،پروآ پولیس نے اللہ ڈتہ بلوچ کی رپورٹ پر اس واقعے کا مقدمہ مروت استرانہ ولد عبد الرحمان سکنہ جھوک رندکے خلاف 382ppcکے تحت درج کرلیا ہے۔