بشریٰ بی بی کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ حکومت نے رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کردی

بشریٰ بی بی کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ حکومت نے رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کردی
بشریٰ بی بی کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ حکومت نے رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق سلیم شیخ نے بشریٰ بی بی کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی،حکومت کی جانب سے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی ،بشریٰ بی بی کیخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور پنجاب پولیس میں 12 مقدمات درج ہیں،سرکاری وکیل نے کہاکہ سائبر کرائم یونٹ میں بشریٰ بی بی کیخلاف کوئی انکوائری نہیں،عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کو جواب الجواب کیلئے مہلت فراہم کردی۔