بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے کئی اہم کھلاڑی ڈراپ ،بعض نئے شامل ہونگے

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے کئی اہم کھلاڑی ڈراپ ،بعض نئے شامل ہونگے
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے کئی اہم کھلاڑی ڈراپ ،بعض نئے شامل ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(افضل افتخار )بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ پر حتمی مشاورت آئندہ ہفتے ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی پاکستان واپسی پر ٹیسٹ سکواڈ کو فائنل کیا جائے گا، جیسن گلیسپی پاکستان شاہینز کے ساتھ ان دنوں ڈارون میں موجود ہیں۔جیسن گلیسپی بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے بعد پاکستان آ جائیں گے، ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے ٹریننگ کیمپ اگست کے دوسرے ہفتے میں لگایا جائے گا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔پاکستان نے آخری ٹیسٹ جنوری میں آسٹریلیا میں کھیلا تھا، اس ٹیسٹ سکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی کھلاڑی فارم اور فٹنس کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے جبکہ محمد ہریرہ اور صاحبزادہ فرحان کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق فہیم اشرف، وسیم جونیئر، صائم ایوب اور نعمان علی کا قومی سکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے جبکہ امام الحق کے نام پر بحث ہو گی اور عامر جمال اور حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق فیصلہ ہو گا۔