سوات پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی ، کئی مقدمات میں مطلوب 3  دہشتگرد ہلاک

سوات پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی ، کئی مقدمات میں مطلوب 3  دہشتگرد ...
سوات پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی ، کئی مقدمات میں مطلوب 3  دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات ( عبید اللہ عابد سے ) سوات پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3  دہشتگرد وں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں  بریکوٹ کے علاقے پارڑئی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ کی گئی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہم دہشت گرد مارے گئے ۔ان دہشت گردوں میں اجمل عرف وقاص ولد عبد الغفار، سکنہ ملوک آباد دہشت گردی کے 9 مقدمات میں مطلوب تھا۔مطیع اللہ عرف اسحاق/جنیدولد عبرت شاہ، سکنہ ڈب سر مارتونگ، ضلع شانگلہ دہشت گردی کے 2 مقدمات میں مطلوب تھا۔رحیم اللہ رحمانی عرف روح اللہ ولد امان اللہ، سکنہ شیرے نورستان، افغانستان دہشت گردی کے 2 مقدمات میں مطلوب تھا۔ 

ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف وقتاً فوقتاً ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری ہیں اور سوات کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی سخت چیکنگ بھی جاری ہے۔ ضلع سوات کے امن و امان کو کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے۔