سیدنا عثمان غنیؓ کی سیرت امت کیلئے نور ہدایت،زاہد محمود قاسمی

سیدنا عثمان غنیؓ کی سیرت امت کیلئے نور ہدایت،زاہد محمود قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)چیئرمین مرکزی علما ء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نے کہاکہ سخاوت کے باد شاہ سیدنا عثمان غنی ؓ عظیم حکمران تھے، سیدناعثمان غنیؓ کی سیرت امت مسلمہ کیلئے نورہدایت ہے۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر لاہورمیں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

 اس مو قع پر علامہ شاہ نواز فاروقی،سید سمیع اللہ حسینی، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا حفیظ الرحمن کشمیری، میاں محمد طیب ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

  

 انہوں نے مزید کہاکہ حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ نے مرتے دم تک امن و قرآن کا دامن نہیں چھوڑا،دوہرے داماد رسولؐ شرافت و حیا کے پیکر،برداشت کا نمونہ اور سخاوت کا سمندر تھے،حضرت سیدنا عثمان غنی ر ضی اللہ عنہ کی شہادت امت مسلمہ کو اغیار کی سازشوں سے ہوشیار رہنے اور باہمی امن اخوت اور اتحاد کا درس دیتی ہے،آپ ر ضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ  حضرت عثمان غنی نے 44 لاکھ مربع میل پر اسلامی پرچم لہرایا، حضرت عثمان غنی  وہ واحد صحابی رسول ہیں جنہیں حضرت محمد ﷺ نے اپنی دو بیٹیاں یکے بعد دیگرے نکاح میں دیں اسی لئے آپ کو ذوالنورین کہا جاتا ہے۔ انہوں نے مالی طور پر اسلام پر بہت بڑے احسانات کئے آ ج بھی اگر امت مسلمہ ان کے اصو لو ں کو اپنا لے تو دنیا میں مسلمان اپنا کھو یا ہو ا مقام دوبارہ حا صل کر سکتے ہیں۔