ورلڈ کپ کے ایک میچ میں عمران خان کی تصویر کی حامل شرٹ پہنے تماشائی کو سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

ورلڈ کپ کے ایک میچ میں عمران خان کی تصویر کی حامل شرٹ پہنے تماشائی کو سٹیڈیم ...
ورلڈ کپ کے ایک میچ میں عمران خان کی تصویر کی حامل شرٹ پہنے تماشائی کو سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20ورلڈ کپ 2024ءکے ایک میچ میں سکیورٹی گارڈز نے سابق پاکستانی کرکٹر عمران خان کی تصویر کی حامل شرٹ پہنے تماشائی کو سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا۔

 نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ’خان فوبیا‘ نامی فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، جس میں اس تماشائی کو سکیورٹی گارڈز کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جب سکیورٹی گارڈز عمران خان کے اس مداح کو روکتے ہیں تو وہ غصے میں آ جاتا ہے اور ان سے پوچھتا ہے کہ ”آئی سی سی کے قوانین میں یا ان کی ویب سائٹ پر کہاں لکھا ہے کہ یہ شرٹ نہیں پہن سکتے؟یہ ایک کرکٹر کی تصویر ہے۔ کیریبین میں واقع کرکٹ سٹیڈیم میں ایک کرکٹر کی تصویروالی شرٹ کیوں نہیں پہن سکتے؟ “ جواب میں سکیورٹی گارڈ کہتا ہے کہ ”میں اوپر سے ملنے والے احکامات کی پیروی کر رہا ہوں اور اپنا کام کر رہا ہوں۔“ واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان میں بھی ایسی شرٹس پہن کر لوگوں کو سٹیڈیمز میں جانے سے روکنے کے واقعات آ چکے ہیں کیونکہ اب عمران خان کی تصویر کی حامل شرٹس سیاست سے متعلق خیال کی جاتی ہیں۔

مزید :

کھیل -