حکمرانو ں کو قوم سے جھوٹ بولنے کی سزا جلد ملے گی

حکمرانو ں کو قوم سے جھوٹ بولنے کی سزا جلد ملے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی کرپشن پکڑے جانے اورپے درپے ناکام منصوبوں کے باعث بڑھتی ہوئی عوامی مخالفت کے باعث اپنے حواس کھوچکی ہے اورنااہل حکمرانوں کوجلد ہی قوم سے جھوٹ بولنے اورکرپشن کرنے پرسزا ملنے والی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ قطرایل این جی معاہدہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کمیشن کا تڑکا لگایا گیا ہے اورابھی تک اس معاہدے کی تفصیلات سے قوم کوآگاہ نہیں کیا جارہا کیونکہ اس بڑی ڈیل میں شفافیت کے جعلی راگ الاپنے والے کرپٹ حکمران خود ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کرپٹ درباریوں،خوشامدیوں اورمفاد پرستوں کواچھی طرح پہچان چکے ہیں اورکرپشن لیگ کے برے دن شروع ہوچکے ہیں، عمران خان کی قیادت میں جلد ہی ملک کولوٹ کھسوٹ والی خاندانی جمہوریت سے غریب قوم کونجات دلائیں گے اورملک میں حقیقی جمہوریت قائم کرکے کرپشن کے بڑے بڑے ڈاکوؤں سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیں گے ۔