الیکشن وقت پر ہونگے، بڑی تبدیلیاں متوقع،مخدوم احمد محمود

 الیکشن وقت پر ہونگے، بڑی تبدیلیاں متوقع،مخدوم احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 احمد پور شرقیہ(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر )
 صدر مخدوم سید احمد محمود سے مخدوم ہا س لا ہورمیں رانا محمد سلیم کی ملاقات اس مو قع پر کو آرڈی نیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین حاجی سلیم مغل عمیر اسلم بھی مو جود تھے تفصیل کے مطابق مخدوم سید احمد محمود نے رانا محمد سلیم سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ الیکشن وقت پر ہو نگے آئین اور قانون کے مطابق ہو نگے۔ کسی کی بھی خواہش کے مطابق الیکشن نہیں ہو سکتے پورے پاکستان میں ایک ہی مر تبہ الیکشن منعقد ہو نگے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے تمام عہد دران الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں کار کن اور عہد دار ہمارے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹیپر امن جماعت ہے اس نے کبھی بھی ملک میں افرا تفری کی سیاست نہیں کی ہمارے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا تب بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے کہیں بھی کوئی آگ نہیں لگائی ملکی املاک کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ جیالوں نے اپنے آپ کو آگ لگائی ملک میں کہیں بھی کوئی بھی ملک کے خلاف بات نہیں کی بلکہ یہاں تک محترمہ بے نظیر بھٹو کو دہشت گردوں نے شہید کیا اور اس کے جواب میں کو۔ چیئر مین آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا محترمہ بے نظیر بھٹو جب بر سر اقتدار آئی تھیں تو انھوں نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہم بدلہ لینے کی سیاست نہیں کر تے بلکہ جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں اور کبھی بھی چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی کو شش نہیں کی۔ انشا اللہ اس دفعہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک میں کلین سوئپ کر ے گی اور بلاول بھٹو پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہو نگے۔