پاکستان کے سابق سفیر احمد کمال نیویارک میں انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق سفیر احمد کمال نیویارک میں انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)دینا کے مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر رہنے والے احمد کمال نیویارک میں انتقال کر گئے۔ انکی عمر 85 برس تھی، احمد کمال نے اپنے پسماند گا ن میں اہلیہ اسماء، بیٹے عمر، بیٹی عائشہ اور گرینڈ چلڈرن میں زین کو سوگوار چھوڑا ہے، احمد کمال نے پاکستان وزارت خارجہ میں 40 سال تک مختلف حیثیتوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔ وہ پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نیویارک اور پاکستان یو این مشن جینوا میں پاکستان کے مستقل مندوب رہے۔ حکومت پاکستان نے احمد کمال کی خدمات کے اعتراف میں انہیں "تمغہء پاکستان" کے اعزاز سے بھی نوازا تھا، پاکستان اقوام متحدہ مشن نیویارک میں مستقل مندوب سفیر منیر اکرم، مشن کی پریس قونصلرز ڈاکٹر مریم شیخ سمیت مشن کے دیگر سٹاف نے احمد کمال کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے، سفیر احمد کمال کی تدفین نیو جرسی میں کی جائیگی، احمد کمال دینا کے اہم ممالک بھارت، بلجئیم، فرانس، سویت یونین، سعودی عرب اور کوریا میں پاکستان کے سفیر رہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ سے ریٹائرمنٹ کے اقوام متحدہ نے انکی خدمات سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا. وہ دیگر اہم پوزیشنوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے 2011 ء سے 2016ء تک خصوصی مشیر رہے۔ اسکے علاوہ  احمد کمال سال ہا سال اقوام متحدہ کے انسٹیٹیوٹ آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ کے سینئر فیلو بھی رہے، احمد کمال امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں پڑھاتے رہے، انہوں نے ایک درجن سے زائد ریفرنس کتب بھی تحریر کیں،احمد کمال 9 اپریل 1938ء کو پیدا ہوئے، وہ فرانس کے پیرس انسٹی ٹیوٹ آف پو لیٹیکل سائنس سے گریجوایٹ تھے، اسکے علاوہ وہ امریکی ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر سکول آف لاء اینڈ ڈپلومیسی سے بھی فارغ التحصیل تھے۔ وہ لندن سکول آف اکنامکس کے کارنیگی فاونڈیشن کے فیلو بھی رہے۔
احمد کمال انتقال

مزید :

صفحہ اول -