مولانا جمال الدین کا حاجی عبدالوہاب کی وفاتر پر اظہار تعزیت
سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان ) جماعت اسلامی ملاکنڈ کے سابق ضلعی آمیر مولانا جمال الدین نے تبلیغی جماعت کے آمیر مولاناحاجی عبدالوہاب کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے اُمت مسلمہ کے لئے عظیم سانحہ قراردیا ۔ حاجی عبدالوہاب جیسے مبلغین صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جواپنی زندگی دین اسلام کے لئے وقف کرتے ہیں ۔ مولانا جمال الدین نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے آمیر حاجی عبدالوہاب مرحوم نے پوری زندگی دین کی تبلیغ میں صرف کی اور آخری ایام تک لوگوں تک اﷲ تعالیٰ کا دین پہنچاتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ غم کے اس گھڑی میں غم زدہ خاندان اور تبلیغی حضرات کیساتھ برابر کے شریک ہیں اور نئے آمیر سے دین کا کام آگے بڑھانے کی اُمید رکھتے ہیں ۔