سیاستدان عوام اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، محمود خان بیٹنی

سیاستدان عوام اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، محمود خان بیٹنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ) ٹانک سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی محمود خان بیٹنی نے کہا ہے کہ سیاستدان عوام اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور ان تینوں کا باہمی اتحاد اور پرخلوص کاوشیں معاشرے کی بہتری کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈویجول لینڈ کے زیراہتمام قرطبہ یونیورسٹی میں ٹانک کے صحافی اور طلبا کے پہلے مرحلے کے تین روزہ تربیتی سیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے قرطبہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ خان علیزئی رجسٹرارعظمت اللہ خان سینئر پروڈیوسر پی ٹی وی ماسٹر تربیت کار احمد صغیر اور محمد فضل رحمان نے بھی خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ قرطبہ یو نیور سٹی میری مادر علمی ہے آج یہاں موجودگی پر فخر محسوس کرتا ہوں بلکہ میری کوشش ہو گی عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے انقلاب کے بعد صرف مستند صحافی ہی نہیں بلکہ نئی نسل کو بھی صحافتی اقدار اور ضروری تکنیک کا علم ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ سوشل میڈیا پر غیر ضروری اور متنازعہ مواد کی تشہیر کی روک تھام ہو اور عوام کے بنیادی مسائل ترقیاتی امور بچوں خواتین کے مسائل ان کے حقوق کے امور تعلیم اور سیاست سے وابستہ مسائل اجاگر ہوں اور ان کے حل میں مدد مل سکے انہوں نے کہا طلبا سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرکے جہاں معاشرے کی متعدد بے قاعدگیوں کو ختم کرسکتے ہیں وہی وہ اس سے باعزت روزگار بھی کما سکتے ہیں مقررین نے قرطبہ یونیورسٹی میں اس نوعیت کے سیشن کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے انڈویجویل لینڈ کی کاوشوں کو سراہا اور سینیئر تربیت کار احمد صغیر کے ساتھ ساتھ وی سی قرطبہ یونیورسٹی اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اس موقع پر قرطبہ یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار سلمان مسعود ڈپٹی رجسٹرار عدیل احمد خان ناظم اسفندیار خان کنڈی اور ٹانکے معروف سماجی شخصیت جی ایم طارق خان بیٹنی بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر شرکا میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں