خوشخبری ۔۔۔70 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری جلد آنےکی راہ ہموار ہوگئی

ریاض( وقار نسیم وامق سے )پاکستانیوں کیلیے خوشخبری ۔۔۔70 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری جلد آنےکی راہ ہموار ہوگئی ،پاکستان اور گلف کارپوریشن کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ۔اس آزاد تجارتی معاہدے سے خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کا حجم کئی گنا بڑھےگا اور لاکھوں پاکستانیوں کوخلیجی ممالک میں روزگار میسر آئے گا۔
"جیو نیوز " کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہےکہ خلیجی ممالک نے 2009کے بعدکسی بھی ملک کے ساتھ پہلا آزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے، معاہدے سے 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جلد آنےکی راہ ہموار ہوگئی ہے، یہ شروعات ہے، ابھی مزید ایسے کئی معاہدے کرنا ہوں گے، پاکستان کی برآمدات کو 2 سال میں 80 ارب ڈالرزپر لے جانا پہلاہدف ہے۔