او جی ڈی سی ایل آئندہ ماہ پہلا شیل گیس پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گی، ترجمان پٹرولیم ڈویژن

  او جی ڈی سی ایل آئندہ ماہ پہلا شیل گیس پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گی، ترجمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آ ئی این پی) ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ آئل و گیس ڈویلپمنٹ کمپنی(او جی ڈی سی ایل) آئندہ ماہ پہلا شیل گیس پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گی، کمپنی اس حوالے سے پہلے ٹرائل کی بنیاد پر صرف ابتدائی کھوج لگا رہی ہے،پٹرولیم ڈویژن شیل گیس ذخائر کی ابتدائی سروے اور تکنیکی مطالعے کے بعد ہی شیل پائلٹ پروجیکٹ کے نتائج کو عوام کے سامنے رکھ سکے گا، معاملے میں کسی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ پیر کوسینٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں "ملک میں شیل آئل اور گیس کے ذخائر کی دریافت" پر میڈیا میں شائع ہونے والی متعدد نیوز آئٹمز کے مطلق وضاحتی بیان میں ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ پٹرولیم ڈویڑن کی ہدایت پر آئل و گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے ملک میں وسیع پیمانے پر ای اینڈ پی کاروائی شروع کرے گی اور آئندہ ماہ پہلا شیل پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعائدہ رکھتی ہے۔ اس میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمپنی پہلے ٹرائل کی بنیاد پر صرف ابتدائی کھوج لگا رہی ہے۔ اس میں کننر اور پاسکی فلیڈز شامل ہیں۔
شیل گیس

مزید :

صفحہ آخر -