عالمی اینٹی بائیو ٹک ادویات کی آگہی کے ہفتے پر بریفنگ کا انعقاد

عالمی اینٹی بائیو ٹک ادویات کی آگہی کے ہفتے پر بریفنگ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) عالمی اینٹی بائیوٹک آگاہی کے ہفتے کی مناسبت سے ایک بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں مصنف، صحافیوں اور ماہرین نے شرکت کی اوروبائی بیماریوں،ملک میں بڑھتے ہوئے اینٹی مائیکروبائل ریسزٹنس (اے ایم آر) Resistance (AMR) Antimicrobial کے خطرات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ شرکاء کو پاکستان میں اس کی سنگین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ اس سے نمٹنے کیلئے کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹروں کے پینل میں ڈاکٹر محمد اسامہ رحمن خالد، ڈاکٹر عزیز اللہ دیھلو اور ڈاکٹر سنیل کمار دودھانی شامل تھے۔ ہر معالج نے ملک میں اینٹی مائیکروبائل ریسزٹنس Resistance Antimicrobial کی شدید صورتحال کیسے ہوئی اور اس کی روک تھام اور ملک بھر میں شعور اجاگر کرتے ہوئے مسئلہ کے حال پر زور دیا۔ اس موقع پر صحافیوں اور پینل میں شامل شرکاء نے اینٹی بائیوٹک Antibioticکی کھلے عام یا باآسانی دستیابی، ڈاکٹروں کے مشورے کے بغیر یعنی خود ساختہ معالج کے متعدد دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو اینٹی بائیوٹک سے آگاہی کے بارے میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اینٹی بائیو ٹک کیا ہے اور اس کے خلاف مدافعت کیسے پیدا ہوتی ہے، کیوں مدافعت بڑھ رہی ہے اور کن حالات میں اینٹی بائیوٹک کا استعمال ضروری ہے، اس کے علاوہ AMSسے کی تعلیم اور معلومات سے ابھرتی ہوئی مدافعت کو کم کیا جا سکے۔ میڈیکل مائیکرو بائیولوجی اینڈ انفیکشس ڈیزز سوسائٹی آف پاکستان (MMIDSP)کی ڈاکٹر بشرہ جمیل نے وضاحت کی کہ کیسے انڈسٹری کے تعاون سے معاشرے میں آگاہی پیدا کی جاسکتی ہے۔فائزر پاکستان کے کنٹری منیجر سید وجیہہ نے کہا کہ ہم فائزر میں AMRکے اہم مسئلہ سے بخوبی واقف ہیں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے اس پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عالمی اینٹی بائیوٹک آگاہی کے ہفتے 2019میں ہم MMIDSPاور میڈیکل اسٹیک ہولڈرز کی شراکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، جو پاکستان میں AMRکی آگاہی پیدا کرنے کی راہ میں گامزن ہے۔ فائزر کا بنیادی مقصد مریضوں کی فلاح وبہبود پر ہے، اور ہم ایسے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جو پاکستان میں مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کر سکے۔