یہ بشریٰ بی بی کی سیاسی لاؤنچنگ ہے، اب بات کس کیساتھ ہو گی ، دھرنا کیسے ختم ہو گا ۔۔۔؟ عاصمہ شیرازی نے بتا دیا
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار، عاصمہ شیرازی نےکہا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ براہ راست بات کرنے کا فائدہ ہے ،یہ بشریٰ بی بی کی سیاسی لاؤنچنگ ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار،منیب فاروق نے بھی شرکت کی ۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار، عاصمہ شیرازی نےکہا کہ کوشش ہورہی ہے کہ پشاور موڑ یا اسلام آباد کے باہر بیٹھ جائیں۔اس کے لیے عمران خان نہیں مانے ان کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر بیٹھنا ہے۔اطلاعات یہاں تک ہیں کہ پہلے بنی گالہ منتقل کیا جائے اس کے بعد دھرنا ختم کیا جائے گا۔بشریٰ بی بی کے ساتھ براہ راست بات کرنے کا فائدہ ہے ۔یہ بشریٰ بی بی کی سیاسی لاؤنچنگ ہے ۔ ان کی سیاست میں زبردست انٹری کردی گئی ہے۔اب اگر بات ہوگی تو وہ عمران خان یا بشریٰ بی بی کے ساتھ ہوگی۔یہ ایونٹ مکمل طور پر بشریٰ بی بی کا ایونٹ ہے۔ ان کے ذریعے سے ہی باتیں آگے جائیں گی اور معاملات طے ہوسکتے ہیں۔حکومت اور ریاست عوام کے سامنے بے بس بھی ہوتے ہیں اور بلیک میل بھی ہوتے ہیں۔پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے کہ وہ بات کرکے مکر جاتے ہیں۔میرا نہیں خیال پی ٹی آئی کو کوئی ڈی چوک آنے سے اس وقت روک سکتا ہے۔