احتجاج کے دوران شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی ، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی بھی شرکت

احتجاج کے دوران شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی ...
 احتجاج کے دوران شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی ، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی بھی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل  سید عاصم منیر نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ تینوں اہلکار گزشتہ روز جاری ایک احتجاج کے دوران شہید ہوئے تھے، شہدا ءکی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو بھجوا دی گئیں، شہداء کو آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں نائیک محمد رمضان، سپاہی گلفام خان اور سپاہی شاہنواز شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ تشدد کی یہ کارروائیاں قانون نافذ کرنے والوں کے برداشت کی حدود چھورہی ہیں۔ پاکستان سیاسی مذموم مقاصد کے حصول کیلئے کسی افراتفری اور خونریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا،   تشدد کی یہ کارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں اور قوم اس ہنگامہ آرائی کے دوران شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

مزید :

قومی -