خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرماکی پہلی برفباری، راستے بند، گاڑیاں پھنس گئیں 

   خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرماکی پہلی برفباری، راستے بند، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  پشاور، گلگت (نیوز ایجنسیاں) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی ہے جس نے موسم کو سرد کردیا ہے۔ اس کے علاوہ بابو سرٹاپ پر بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے بابوسرٹاپ روڈ پر سیاحوں اور مسافروں کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ گلگت جانے والے مسافر شاہراہ قراقرم پر سفر کریں جبکہ وادی کاغان آنے والے سیاحوں کو ناران سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔دریں اثنا ء بابوسرٹاپ، نانگاپربت، فیری میڈوس، بٹوگاہ ٹاپ پرموسم سرما کی پہلی ہی شدید برف باری کے باعث کئی مقامات پر راستے بند ہوگئے ہیں، متعددسیاح پھنس گئے، 20گاڑیوں کو ریسکیو کرکے مسافروں کو قریبی گاؤں منتقل کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق موسم سرماکی پہلی فباری کیباعث بابوسرٹاپ،نانگا پربت، فیری میڈوس، بٹوگاہ ٹاپ پرکئی مقامات پر راستے بند ہوگئے ہیں، شدید برفباری سے بابوسر ٹاپ پر گلگت بلتستان آنے والی 20گاڑیاں ٹاپ پرپھنس گئیں تھیں۔پولیس نے فوری ریسکیو کرکے گاڑیوں کو نکال لیا اورمسافروں کو قریبی گاؤں منتقل کر دیا ہے۔بابوسرٹاپ وناران شاہراہ پر شدید برفباری کے باعث روڈ بلاک ہے اور متعددگاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔پولیس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مسافرموسم دیکھ کر سفر کریں۔
برفباری

مزید :

صفحہ آخر -