مسکن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا،تعداد 7 ہوگئی 

   مسکن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا،تعداد 7 ہوگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے مسکن چورنگی پر رہائشی عمارت کے دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا۔مسکن چورنگی پرواقع رہائشی عمارت اللہ نور میں دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق 32 سالہ عابد شاہ مسکن چورنگی پر ہی واقع نجی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھا جہاں وہ اتوارکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واضح رہے کہ مسکن دھماکے میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ دھماکے کے مزید 5 زخمی مسکن چورنگی پر واقع نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -