ڈیرہ شہر کی ترقی پر فوکس، افسرپلاننگ کریں، زرتاج گل

ڈیرہ شہر کی ترقی پر فوکس، افسرپلاننگ کریں، زرتاج گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان  شہرکی اہم شاہراہ تھانہ سول لائن تا گھنٹہ گھر گول باغ  کا افتتاح کردیا گیا۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلیٰ(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 محمد حنیف پتافی نے گزشتہ روز مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کا مستقبل بڑے مضبوط ہاتھوں میں ہے اور یہ علاقہ پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے۔انہوں نے سردار اویس خان لغاری اور سردار دوست محمد خان کھوسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکر  بھی این اے اور پی پی کا الیکشن لڑیں پھر بھی پی ٹی آئی انہیں 2023 کے انتخابات میں بھی شکست دے گی۔زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ضلع ڈیرہ غازی خان کیلئے دو سال کا 27 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا گیا اور تاریخ میں پہلی بار ضلع میں چار یونیورسٹیوں خواتین یونیورسٹی،تونسہ یونیورسٹی،میر چاکر رند یونیورسٹی،غازی یونیورسٹی ی اپ گریڈیشن کے علاوہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ،زچہ بچہ ہسپتال اور دیگر میگاپراجیکٹس دئیے گئے ہیں۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کی 14 اہم شاہراہوں کی مرمت،بہتری اور توسیع رواں مالی سال مکمل کرائی جائے گی۔قبل ازیں سیاسی رہنماؤں کو قافلہ کی صورت میں پنڈال لایا گیازرتاج گل وزیر نے  مشیر وزیر اعلی پنجاب کو ساتھ بٹھا کر ان کی گاڑی خود گاڑی ڈرائیو کرکے مخالفین کو لاجواب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 191 اور پی پی 289 کی ترقی کا سفر مل کر طے کریں گے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی اور قافلہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔افتتاحی تقریب جلسہ گاہ میں تبدیل ہوگئی۔شرکاء نے فلک شگاف نعرے لگائے۔
زرتاج گل