بھارت میں شوہر کے سامنے نئی نویلی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی

بھارت میں شوہر کے سامنے نئی نویلی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی
بھارت میں شوہر کے سامنے نئی نویلی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں نئی نویلی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جبکہ اندور میں ایک 40 سالہ ذہنی بیمار خاتون کے ساتھ بھی مبینہ زیادتی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں 2 دن کے دوران ریوا اور اندور  میں زیادتی کے دو الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ریوا میں ایک نئی شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ریوا میں ایک پکنک اسپاٹ پر نئی شادی شدہ خاتون کو 5  افراد نے اس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ گھومنے نکلی تھی۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق ریوا کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہمالی پاٹھک نے میڈیا کو  بتایا کہ متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کی عمریں 19-20 سال ہیں اور وہ ابھی کالج میں زیر تعلیم ہیں۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ شوہر سے جھگڑے کے بعد 5 افراد نے اس کے قریب آکر اسے ہراساں کیا اور پھر باری باری اس کے ساتھ زیادتی کی۔واقعے کے بعد جوڑے نے منگل کو دوپہر 1:30 بجے کے قریب پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے متاثرہ کا طبی معائنہ کروایا اور اسی دن شام کو ایف آئی آر درج کرلی۔

دوسری جانب اندور میں بھی ایک 40 سالہ ذہنی بیمار خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک 20 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو رات کے وقت تنہا سڑک پر دیکھ کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور پھر فرار ہو گیا۔

 پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو شناخت کرکے گرفتار کر لیا ہے، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔