چمگادڑ خاتون کی جیکٹ میں چھپ کر چڑیا گھر سے فرار

چمگادڑ خاتون کی جیکٹ میں چھپ کر چڑیا گھر سے فرار
چمگادڑ خاتون کی جیکٹ میں چھپ کر چڑیا گھر سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن)جرمنی کے چڑیا گھر میں ایک چمگادڑ گھومنے آئی خاتون کے کپڑوں میں چھپ کر چڑیا گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

 30  سالہ ایلینا اوفیلے نے بتایا کہ وہ اور ان کا جوان بیٹا گزشتہ ہفتے جنوب مغربی جرمنی کے کارلسروے چڑیا گھر میں چمگادڑ کے غار سے گزرے اور جب وہ واپس گھر پہنچیں تو جب انہوں نے اپنی جیکٹ اتاری تو ایک چمگادڑ فرش پر گری۔

 ایلینا نے جانوروں کے ایک ماہر سے رابطہ کیا اور چمگادڑ کو ایک ڈبے میں شہد کے پانی اور ایک کیلے کے ساتھ رات بھر رکھ دیا تاکہ اسے کھلایا جائے اور آرام دہ رہے۔

 ایلینا کے شوہر اور بیٹے نے اگلے دن چمگادڑ کو چڑیا گھر کو واپس کر دیا۔ 

چڑیا گھر کے ترجمان نے بتایا کہ چمگادڑ اپنے مسکن میں واپس آ گئی ہے اور وہ ٹھیک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی چمگادڑ چڑیا گھر سے کسی مہمان کے ساتھ چھپ کر فرار ہوئی ہے۔  

مزید :

ڈیلی بائیٹس -