پارٹی قیادت کا ایکشن، فیصل چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم سے نکالے جانے پر فیصل چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےفیصل چوہدری نے کہا کہ میں نے آج بیرسٹر گوہر کے کہنے پر پٹیشن فائل کی ہے، لیگل ٹیم کیا ہے، میں تو خان صاحب کا وکیل ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو نہ کسی نے بتایا نہ رابطہ کیا۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ وکیل کی ہوتی ہیں سروسز، اگر میں ڈیلیوری دے رہا ہوں تو میں رہوں گا، اگر میں نہیں کر سکتا تو میرے کلائنٹ کا حق ہے کہ وہ کوئی بھی وکیل کرے۔انہوں نے کہا کہ وکیل ایک دوسرے کی کامیابی سے حسد کا شکار تو ہوتے ہیں۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ پچھلی ملاقات کے بعد جب میں واپس آنے لگا تو میں نے خان صاحب کو بتایا کہ یہ پٹیشن فائل کرنے والا ہوں تو انہوں نے کہا ”گو اہیڈ“ (کردو)۔ خان صاحب کے گو اہیڈ کے بعد میں تو کسی کی سنوں گا ہی نہیں۔