نیب کی طرف سے قائد جمعیت کو نوٹس، کامیاب اے پی سی کے انعقاد کو ردعمل، مولانا احمد اشرفی 

نیب کی طرف سے قائد جمعیت کو نوٹس، کامیاب اے پی سی کے انعقاد کو ردعمل، مولانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

پشاور(سٹی رپورٹر)مرکزی جماعت نے اگر فیصلہ کیا تو دس ہزار رضاکار سالاروں کالشکر مولانا کے ساتھ نیب کے دفتر حاضری کے لئے جائے گا جبکہ مرکزی اور صوبائی قیادت اور مختلف پروگراموں میں خدمات انجام دینے کے لئے مختلف سالاروں کے ٹیموں کو تشکیل دے دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار  جمعیت علما اسلام کے صوبائی سالار اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا عزیز احمد اشرفی نے صوبائی مرکز میں منعقد سالاروں کے صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مفتی محمود مرکز پشاور میں انصارالاسلام خیبرپختونخواہ کے ضلعی  سالاروں کا اجلاس صوبائی سالار اعلی شیخ الحدیث مولانا  عزیز احمد اشرفی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی معاون سالار جناب نصیر مروت صوبائی نائب سالار  محمد اسرار مروت صوبائی معاونین  سمیت پورے صوبے سے اضلاع کے سالار کثیر تعداد میں اجلاس میں شریک ھوئے۔ اجلاس میں انصارالاسلام کے نظم وضبط اور اسے مزید فعال بنانے پر تفصیلی گفتگو کے بعد انتہائی اہم فیصلے ہوئے۔ اجلاس میں نیب کی طرف سے قائد جمعیت کو نوٹس دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا یہ کامیاب  اے پی سی کا رد عمل ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ تیر نشانے پر لگا ہے اور اب آخری راؤنڈ شروع ہوچکا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے اس حوالے سے صوبائی جماعت انصارالاسلام کو جو بھی ہدایات دینگے تمام رضاکار تیار رہینگے اگر جماعت نے فیصلہ کیا تو خیبرپختونخواہ 10 ہزار باوردی رضاکار قائد جمعیت کے ساتھ نیب آفس جائنیگے جبکہ اجلاس میں قائدین اور جماعتی پروگراموں کیلئے انصارالاسلام کے مختلف دستے تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا آخر میں ضلعی سالار مردان کے والدین نوشہرہ کے ضلعی سالار کی والدہ اور پشاور کے ضلعی سالار کے بھائی کی فوتگی پر انکے مغفرت کیلئے دعا کی گئی  جبکہ پاکستان اور قائدین  کی سلامتی کیلئے بھی دعا کی گئی۔