لاہور چیمبر الیکشن،پیاف فاؤنڈر الائنس کا7 نشستوں پرکلین سویپ  

  لاہور چیمبر الیکشن،پیاف فاؤنڈر الائنس کا7 نشستوں پرکلین سویپ  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات برائے 2020-21میں پیاف فاؤنڈرز الائنس نے 7نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لیا۔3179میں سے 948 ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے19ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مستر کردئیے گئے۔ پیاف فاؤنڈرز الائنس نے701پینل ووٹ حاصل کیے اور بزنس مین فرنٹ کو صرف 21 ووٹ ملے۔انفرادی طور پر پیاف فاؤنڈر الائنس کے کامیاب امیدواروں میں پیاف فاؤنڈر الائنس کے میاں طارق رحمان نے 872 ووٹ حاصل کئے۔ مردان علی زیدی نے841، طاہر منظور چوہدری کو834، محمد ندیم قریشی کو 826، عبد الودود علوی کو800، ملک ریاض اقبال کو 787، مبشر نصیر بٹ کو783،طاہر ملک کو155ووٹ اور محمد نواز کو139ووٹ ملے۔الیکشن کمیشن سہیل لاشاری، شاہد حسن شیخ اور ہارون شفیق چودھری پر مشتمل تھا۔دوسرے مرحلے میں ایسوسی ایٹ کلاس کی8نشستوں کے لیے پولنگ کل(اتوار)منعقد ہوگی جس میں 10670ممبران اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی 8سیٹوں پرمحمد کاشف بشیر، ناصر حمید خان، میاں مقبول صدیقی، سلیم اصغر بھٹی، شہزاد بٹ، محمد نعیم حنیف، شاہد نذیر چوہدری، محمد علی افضل، محمد امجد چوہدری، میاں جاوید علی، علی رضا، زین الہی، نبیل محمود، چوہدری محمد راشد، محمد وسیم عباس، ساجد عزیز میر، محمد عاصم، میاں کامران سیف، رانا محمد ریاض، محمدساوید، محمد منشا بھٹی، محمد خالد مدمقابل ہوں گے۔
کلین سویپ
 

مزید :

صفحہ اول -