وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف،ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو بڑے عالمی اعزاز ”چیمپئن فارنیچر“ قراردیدیا

وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف،ورلڈ اکنامک ...
وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف،ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو بڑے عالمی اعزاز ”چیمپئن فارنیچر“ قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف کرتے ہوئے عالمی ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو بڑے عالمی اعزاز ”چیمپئن فار نیچر“قراردیدیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پاکستان کو چیمپئن فار نیچر کا اعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا،چیمپئن آف نیچر کا اعزاز لینے کیلئے ورلڈ اکنامک فورم نے معاون خصوصی ماحولیات کو مراسلہ جاری کردیا،ورلڈ اکنامک فورم نے ملک امین اسلم کو چیمپئن فار نیچر کا اعزاز وصول کرنے کی دعوت دیدی،ملک امین اسلم ورلڈ اکنامک فورم سے پاکستان کو ملنے والا عالمی اعزاز وصول کریں گے ۔
پاکستان کو عالمی اعزاز کورونا وبا کے دوران ماحول دوست فیصلے کرنے پر دیا گیا،بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس بنانے، پلاسٹ بیگز پر پابندی بھی عالمی اعزاز کا باعث بنی ۔معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہاہے کہ کلین گرین پاکستان اور وزیرعظم کی پالیسیوں کی بدولت بھی عالمی اعزاز ملا ،پاکستان کے اصل چیمپئن فار نیچر وزیراعظم عمران خان ہیں ،وزیراعظم کے ماحول دوست وژن نے دنیا بھر میں موسمیاتی خطرات کم کردیئے ۔