میپکو کا میٹر ریڈنگ‘ بجلی بلوں، لوڈشیڈنگ کی تفصیلات میسج کے ذریعے بھیجنے کا سلسلہ شروع
ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)نے وزارت توانائی (پاورڈویژن ) کے احکامات کی روشنی میں صارفین کی سہولیات کے لئے میٹرریڈنگ ، بجلی بلوں اور لوڈشیڈنگ کی تفصیلات بذریعہ شارٹ میسجنگ سروس (SMS) بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیاہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
جنرل انفارمیشن سسٹم میپکو میاں ندیم احمد نے کہا ہے کہ میپکو ریجن کے زیر انتظام جنوبی پنجاب کے 13اضلاع کے صارفین کی سہولیات، معلومات کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مذکورہ تفصیلات رجسٹرڈ شدہ موبائل نمبروں پر بھیجی جارہی ہیں جبکہ وزارت توانائی کی جانب سے ’’روشن پاکستان ‘‘کے نام سے موبائل ایپ متعارف کروائی گئی ہے ۔ صارفین گوگل پلے سٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنا بجلی بل پر درج شدہ حوالہ نمبر دیکر تمام تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔میپکو انتظامیہ کے سخت احکامات کی روشنی میں جنوبی پنجاب کے تمام صارفین کے موبائل نمبرز کی رجسٹریشن کا عمل آئندہ چند روز میں مکمل کرلیاجائیگا جس کے بعد صارفین کو اُن کے موبائل نمبرز پر میٹرریڈنگ، لوڈشیڈنگ شیڈول، ٹرپنگ رپورٹ، بجلی بندش کا شیڈول اور بجلی بلوں کی تفصیلات بذریعہ ایس ایم ایس بھیجی جائیں گی ۔صارفین میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pkسے بھی موبائل ایپ ’’روشن پاکستان ‘‘ کا لنک ڈاؤن لوڈکرسکتے ہیں ۔انہوں نے تمام صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے موبائل نمبرز متعلقہ سب ڈویژنل اور ریونیو دفاتر میں رجسٹرڈ کروائیں یا بروقت معلومات حاصل کرنے کے لئے میپکو کے نمائندے سے تعاون کریں اور انہیں اپنے موبائل نمبرز فراہم کریں تاکہ صارفین کو گھر بیٹھے مذکورہ سہولیات میسر آسکیں ۔