لاہور میں گھریلو سلنڈر پھٹنے سے 2خواتین سمیت 4افراد زخمی

لاہور میں گھریلو سلنڈر پھٹنے سے 2خواتین سمیت 4افراد زخمی
لاہور میں گھریلو سلنڈر پھٹنے سے 2خواتین سمیت 4افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے فیکٹری ایریا میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق صائم نامی شہری نے ماڈل کالونی میں ایک کمرے پر مشتمل کرائے پر گھر لے رکھا تھا جہاں گیس لیکج کے باعث سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔