انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 3 ریزرو کھلاڑی بھی قومی سکواڈ کا حصہ، کھلاڑی کون ہیں؟

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 3 ریزرو کھلاڑی بھی قومی سکواڈ کا حصہ، کھلاڑی ...
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 3 ریزرو کھلاڑی بھی قومی سکواڈ کا حصہ، کھلاڑی کون ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی سکواڈ کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ سلیکٹرز نے پہلے ٹیسٹ کے لئے کامران غلام، زاہد محمود اور محمد علی کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا با ضابطہ اعلان چیمپئنز کپ کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کامران غلام اور زاہد محمود نے چیمپئنز کپ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی جس کے باعث انہیں سکواڈ کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکٹرز نے ریزرو کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی ہے، تین دن قبل پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا اور ٹیسٹ سکواڈ کو چیمپئنز کپ کے بقیہ میچوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -