ایف سی آر کا خاتمہ اور فاٹا کا صوبے میں انضمام اے این پی کی جد وجہد کا نتیجہ ہے ، ایمل ولی خان

ایف سی آر کا خاتمہ اور فاٹا کا صوبے میں انضمام اے این پی کی جد وجہد کا نتیجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوچ دیر لوئر ( نمائندہ پاکستان ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے ۔ ایف سی آر کا خا تمہ فاٹا کا صوبے میں انضمام عوامی نیشنل پارٹی کی جدوجہد ہے ۔ باچا خان اور ولی خان نے پہلے کہہ دیا تھا کہ ہمیں پرائی جنگ میں نہیں پڑناچاہیے ۔ اس وقت ہمیں روس اور افغانستان کا ایجنٹ کہا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان اب خوداقرار کررہے ہیں ۔ کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسری ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوچ ادینزائی دیر لوئر میںسابقہ مرکزی نائب صدر عوامی نیشنل پارٹی ظاہر شاہ خان لالاآف اوچ کی پہلی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی گورنر کہتے ہیں کہ بہترین نظام صدراتی نظام ہے ۔ گورنر کا صدارتی نظام سے کیا کام؟ وزیراعظم کے لئے غلط ترجمانی کیو ں نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اٹھارہویں ترمیم کو پاکستان کی بقا ء کے لئے خطرہ قرار دیتے ہیں ۔ در اصل میں پختونوں کی حقوق پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔ہم کسی بھی طاقت کو پختونوں کی حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ۔ ایمل ولی خان نے ظاہر شا ہ لالا کی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خان لالا ساری عمر جمہوریت اور غریب عوام کےلئے اواز بلند کی ۔ اور مرتے دم تک اپنے اصولوں پر قائم رہے ۔ جن کی کمی مدتوں پوری نہیں کی جاسکتی ۔ مرحوم نڈرپختون لیڈر تھے تقریبی برسی سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی اڈیشنل سیکر ٹری واجد علی خان ، ضلعی صدر دیر لوئر حاجی بہادر خان ، سابقہ وزیر ایوب خان اشاڑی ، اور دیگر مقر رین نے بھی خطاب کیا۔