بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجائےگا‘احمد خان 

  بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجائےگا‘احمد خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹی رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں کی کوئی حیثیت نہیں پاک فوج دنیا کی بہادر فوج ہے مودی حکومت نے اٹے میں نمک کے برابر بھی کوئی غلط حرکت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے سلطانہ شاہین مسلم لیگ ن کی متحرک نظریاتی کارکن ہیں جن کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بہت جلد انہیں اہم ذمہ داری سونپیں(بقیہ نمبر12صفحہ7پر )

 گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کی جانب سے دستار بندی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیے جانے کے موقع پر کیا اس موقع پر ملک احمد خان نے سلطانہ شاہین کی پارٹی خدمات کو سراہا انہوں نے مزید کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے حکومتی سطح پر حقیقی معنوں میں اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عام غریب شہری خوشحال ہوں لیگی کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں جن پر پارٹی قیادت کو فخر ہے کارکنان مسائل کی نشاندہی کریں مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کردار ادا کریں گے ملتان انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ن لیگ کے ورکرز کا خیال رکھیں اور ان کی نشاندہی پر مسائل کے حل کو حقیقی معنوں میں یقینی بنایا جائے۔