پی سی بی کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلباکیلئے  سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان

پی سی بی کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلباکیلئے  سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان
پی سی بی کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلباکیلئے  سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلبا کیلئے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ30  اگست سے3  ستمبر تک کھیلا جائے گا،پی سی بی نے کہاکہ سٹیڈیم میں داخلے کیلئے طلبہ کو یونیفارم میں ہونا چاہئے،  طلبا کو اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈز ساتھ لانا ہوگا۔

طلبہ کسی بھی پریمیم انکلوژرز میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات سے میچ دیکھ سکیں گے،دوسرے ٹیسٹ میں بھی شائقین کیلئے مفت شٹل بس سروس کی سہولت رہے گی،طلباکیلئے  مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق  پی سی بی  گیلری یا پلاٹینم باکس میں  نہیں ہوگا۔